سوناکشی سنہا کی مصر میں اسکیوبا ڈائیونگ، ویڈیو وائرل

0
15

قاہرہ: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مصر میں اسکیوبا ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اداکارہ سالانہ چھٹیوں پر مصر میں ہیں اور جہاں وہ تاریخی ملک کی ثقافت اور قدیم نوادرات کی سیر کے ساتھ انجوائے بھی کررہی ہیں۔

سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر ریڈ سی میں اپنی اسکیوبا ڈائیونگ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن بھی لکھا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ کسی نے انہیں بتایا تھا کہ اسکیوبا ڈائیونگ کیلئے یہ جگہ بہت اچھی ہے اور وہ بات واقعی درست تھی۔

نہوں نے مزید لکھا کہ جب وہ ڈائیونگ کیلئے گئیں تو انہوں نے بہت ساری ایسی ریفس کا مشاہدہ کیا جو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔

پروفیشنلی لحاظ سے سوناکشی سنہا رواں برس بہت ساری نئی فلموں نکیتا رائے اینڈ دا بک آف ڈارکنیس، ہیرا منڈی، بڑے میاں چھوٹے میاں میں نظر آئیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں