دوسرا ٹی20؛ کیویز کی پاکستانی کیخلاف بیٹنگ جاری

0
7

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنالیے۔

ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں کیوی اوپنرز نے پاکستانی بالرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے 20 رنز بناکر عامر جمال کا شکار بنے۔ فن ایلن 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن 26 رنز بنا ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے ابتداء میں کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا کر کیویز کے ٹاپ آرڈر کا شکار کریں۔

اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں