لگاتار تین بلاک بسٹر فلمیں، نامور برانڈز تشہیر کیلئے کنگ خان کے پیچھے لگ گئے

0
11

ممبئی: شاہ رخ خان بالی وڈ انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جسے اپنے تعارف کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور لگاتار تین بلاک بسٹر فلموں پٹھان، جوان اور ڈنکی کے بعد ان کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پٹھان کی ریلیز کے بعد کنگ خان کے ساتھ تشہیری مہم کے کیلئے دس سے زائد نئے برانڈز نے معاہدے کیے ہیں۔

حال ہی میں ڈٹرجنٹ برانڈ ٹائیڈ نے اداکار کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے جبکہ وہ اس سے قبل ہی متعدد برانڈز کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

شاہ رخ خان نامور انڈین برانڈز ایورسٹ اسپائسز، رنگٹا اسٹیل، سن فیسٹ ڈارک فینٹاسی، آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ، ریئل می اور دیگر کے ساتھ تشہیری مہم کرچکے ہیں۔

اداکار نے جنوری 2023 سے جولائی 2023 تک 21 برانڈز کی تشہری مہم میں کام کیا ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ ناظرین کیلئے ان کی کشش بڑھتی جارہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں