بلوچستان: پاکستان فوج کا مبینہ آپریشن، 7 افراد کی مارنے کا دعویٰ

0
28

پاکستان فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دؤران 7 افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے-

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو مار دیا گیا ہے، جن کے قبضے سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے ژوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز نے مقابلوں میں متعدد افراد کو قتل کیا ہے جہاں بعد میں ان افراد کی شناخت پہلے سے زیر حراست یا لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔

گذشتہ سال نومبر میں ہی مذکورہ علاقے میں فورسز نے آپریشن کے دؤران چھ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا- تاہم آج ژوب میں مبینہ مقابلے میں مارے گئے افراد کی شناخت تاحال حکام نے ظاہر نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں