عامر خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری، فروری میں دو فلموں کی شوٹنگ کا آغاز

0
32

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی دو فلموں ’ستارے زمین پر‘ اور ’لاہور1947‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس فروری سے ہوجائے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کئی مہینوں سے اپنی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اب دو فروری سے اس کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغازہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فلم کیلئے اداکار نے اپنی جسمانی ساخت میں بھی تبدیلی لائی ہےاور وہ فلم کی کاسٹ کے ساتھ متعدد ریڈنگ سیشنز کرچکے ہیں۔

اداکار نے فلم کیلئے 70 سے 80 دن کا دورانیہ مختص کیا ہے اور یہ عامر خان کی سب سے تیز ترین فلم ثابت ہوسکتی ہے۔

عامر خان اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت سنی دیول کے ساتھ فلم ’لاہور1947‘ بھی بنارہے ہیں جسے نامور ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی ہدایت کاری دیں گے۔

’لاہور1947‘ برصغیر کی تقسیم پر مبنی ایک کہانی ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی 12 فروری سے کردیا جائے گا۔

فلم کیلئے ممبئی کے اسٹوڈیو میں بڑے بڑے سیٹ بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے اور اس میں تقسیم کے ماحول کی عکاسی کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں