پاکستانی مقبوضہ کشمیر: راولاکوٹ میں 21 دسمبر کوآٹا مہنگائی کے خلاف ہڑتال ہو گی

0
121


پاکستانی زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر کے شہر راولاکو ٹ میں 21دسمبر کو مہنگائی کے خلا ف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے قائم ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ضلعی ہیڈ کواٹر میں آنے والے تمام داخلی راستوں کو بند کیاجائے گا۔
ایکشن کمیٹی کھائی گلہ جس میں اہلیان بنجونسہ، چھوٹا گلہ، کھائی گلہ، جنڈالی، دوتھان، علی سوجل، دریک، چک، اور دیگر مقامات کے رہنما شامل ہیں۔ ایکشن کمیٹی کے ممبران جن میں سردار ذوالفقار عارف ضلعی صدر نیپ، سردا ر امتیاز خان رہنما ایپکا، سردار یاسر ار شاد، سردار راشد خالد، کمانڈر منظور میر، زاہد حسن نے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ احتجاجی مظاہرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں، ایکشن کمیٹی کی کال پر مکمل تعاون کیاجائے۔

جب گرد ونواح کے علاقوں سے جلوس راولاکوٹ داخل ہوں گے تو اہلیان راولاکوٹ ان کا بھرپور استقبال کریں۔ تاجر برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اکیس دسمبر کو اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم از کم تین گھنٹوں کیلئے اپنا کاروبار مکمل بند رکھیں، ان زعماء نے ٹرانسپورٹ ورکر ز یونین سے بھی اپیل کی کہ وہ اس دن مکمل پہیہ جام کر کے مہنگائی کے خلاف چلنے والی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں۔ان زعماء نے کہا کہ 21دسمبر سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آٹے کی قیمتوں میں کیاگیا اضافہ واپس لینے سبسڈی بحال کرنے اور آٹے کی پرانی قیمتوں کو نافذ کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان کھائی گلہ اور دیگر مقامات کے لوگوں نے مہنگائی کے خلاف بروقت آواز اٹھا کر دیگر علاقوں کے لوگو ں کو بھی جگایا ہے۔ جو کام ڈوثیرنل ہیڈ کواٹر راولاکوٹ سے شروع ہونا چاہیے تھا وہ دیگر علاقوں کے لوگوں نے عملی طور پر کر کے مہنگائی کو ختم کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے، ان زعماء نے کہا کہ اکیس د سمبر کا احتجاج مکمل طور پر پر امن ہوگا، اگر انتظامیہ نے پر امن احتجاج پر تشدد کیا یا بزور طاقت روکنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیاجائے گا اور حالات بند ہونے کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

اس موقع پر ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے سپریم ہیڈ سردار محمد ارشد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرانسپور ٹ ورکرز یونین، تاجر برداری، دیگر سیاسی سماجی زعماء سے مشاورت کر کے اس حوالے سے اکیس دسمبر کو بسم اللہ چوک میں اہم اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اکیس دسمبر کو ٹرانسوٹ گرد ونواح کے علاقوں سے راولاکوٹ آئے گی، اس طرح سفر کرنے والوں سے کوئی کرایہ وصول نہیں کیاجائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں