ویب سیریز ‘ہیرا منڈی’ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

0
9

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی تہلکہ خیز ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ پر کئی سالوں سے کام جاری ہے اور جب سے فلمساز نے اپنی اس ویب سیریز کا اعلان کیا تھا تو تب سے شائقین اس سیریز کی پہلی جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب تھے لیکن اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں۔

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا ٹیزر آج یعنی یکم فروری کو جاری کیا گیا ہے جس میں سیریز کی مرکزی اداکاراؤں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے ہیں۔

’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر میں آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکہ دہی کی کہانی کو شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر کی دھوم مچ گئی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹیزر دیکھنے کے بعد اب سیریز کے ریلیز ہونے کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہیرا منڈی‘ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں