ہندوستان: کاسمیٹک فکیٹری میں آتشزدگی، خاتون ہلاک 31 زخمی

0
16

میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے شہر سولن میں کاسمیٹک فیکٹری میں آگ جمعہ کو لگی تھی جس پر آج سنیچر کی دوپہر تک قابو نہيں پایا جاسکا تھا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت عمارت میں پچاس افراد موجود تھے جن میں سے بیشتر کو باہر نکال لیاگیا ہے لیکن تیرہ افراد کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں ہے۔

مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے آگ پر ابھی بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے کیونکہ فیکٹری میں پرفیوم اور کاسمیٹک کی دیگر اشیا بنانے میں کام آنے والے آتش گیر مادے کی بڑی مقدارموجود تھی۔ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدورں کو نجات دلانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اس سانحے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے جبکہ اکتیس دیگر زخمی ہوئے ہيں۔ مقامی انتظامیہ نے آتشزدگی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں