ریاست مدھیہ پردیش میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ساٹھ سے زيادہ افراد جھلس گئے جبکہ گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکا ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا میں ایک پٹاخا بنانے والی فیکٹری میں ہوا ہے ۔ دھماکے کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے ميں پورا علاقہ جل کر راکھ ہوگیا ہے ۔ہردا ضلع کے کلکٹر نے گیارہ لوگوں کے ہلاک اور ساٹھ سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
واقعے کے بعد ریاست کے وزیراعلی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ مختلف ضلعوں کی این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئي ہيں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔