کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

0
21

لشن اقبال میں لیمو گوٹھ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

دھماکے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا۔

ڈی آئی جی شرقی نے دھماکے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم گرینیڈ لے کر باہر نکل رہا تھا کہ اس کے ہاتھ میں ہی گرینیڈ پھٹ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوع سے بم کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں اور پھٹنے والا دستی بم روسی ساختہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ دھماکا ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب تقریباً اگلے 12 گھنٹوں کے اندر پاکستان کے عوام عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

اس دھماکے سے قبل بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بھی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہو گئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں