ہدایت لوہار کے قتل خلاف دھرنا مسلسل پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد گذشتہ شب پریس کانفرنس کے بعد اختتام 

0
105

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سورٹھ لوہار اور سسئی لوہار نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کے قتل کی ایف آئی آر داخل کرنے کے لیئے کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے قانونی پراسز کو آگے بڑھایا ہے ، لیکن پاکستانی عدالتوں سے ہمیں انصاف کی کوئی زیادہ امید نہیں ہے، ہماری انصاف کی عدالت ہماری سندھی قوم ہے۔ ہم اپنی فریاد سندھی قوم کے پاس لےجا رہے ہیں ، اس سلسلے میں ہماری جدوجہد کے دوسرے مرحلے میں آج سے سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کی کال دیتے ہیں جبکہ جدوجہد کے تیسرے مرحلے میں ہم سندھ میں ایک بڑے احتجاج کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری یہ جدوجہد صرف ہمارے بابا کے ریاستی قتل کے خلاف نہیں بلکہ سندھ کے ان تمام مظلوم لوگوں کے ناحق ریاستی قتل ، جبری گمشدگیوں اور ظلم اور بربریت کے خلاف تب تک جاری رہے گی۔ جب تک یہ فاشسٹ پاکستانی ریاست ہماری سرزمین پر فوجی قبضہ قائم رکھ کر اپنی بندوق کے زور پر ہمارے لوگوں پر یہ ظلم جبر اور بربریت کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج نے بابا شہید ہدایت لوہار کو سندھ کی آزادی کی جدوجہد کرنے کی وجہ سے شہید کیا ہے۔ شہید ہدایت لوہار سمیت سندھ کے سارے شہیدوں کا بدلا ہم اپنے وطن کی آزادی کی صورت میں لیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں