پاکستانی زیر قبضہ پلندری سدھنوتی فوڈ اتھارٹی کی پلندری میں کاروائیاں جاری۔ فوڈ پریمسزکی پڑتال ، غیر معیاری اشیاء خورونوش تلف، جرمانے عائد ۔تفصیلات کے مطابق ٹیم فوڈ اتھارٹی نے سید عدنان علی نقوی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی نگرانی میں پلندری بازارکا معائینہ کیا ۔ دوران معائینہ ہوٹلز، بیکرز اور دوکانات کی پڑتال عمل میں لائی گئی ۔ برآمد ہونے والی غیر معیاری اشیاء خورونوش کو تلف کر دیا گیا جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کے مغائر اشیاء خورونوش کی تیاری پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانے عائد کئے اور رجسٹریشن بھی کی گئی۔ کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران فوزیہ اجمل ، اور مامون اعجاز نے ہمراہ معاون سٹاف حصہ لیا ۔