نو منتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج عہدے کا حلف لیں گے

0
68

نومنتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تقریبِ حلف برداری کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے۔

حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں ہوگی، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نومنتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیں گے۔

وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری کے لیے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور نگران وزیراعظم کو دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس بھی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (3 مارچ کو) قومی اسمبلی میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے۔

انتخابی عمل میں شہباز شریف نے 201 جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں