بھارت؛ اسکول میں ملک کی پہلی ’’اے آئی روبوٹ‘‘ استانی متعارف

0
142

کیرالا کے ایک اسکول میں تدریس کے عمل کو ایک نئی شکل دینے کے لیے اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس: مصنوعی ذہانت) استانی متعارف کرا دی گئی۔

کیرالا کے شہر تھروننتھمپورم میں متعارف کرائی جانے والی آئرس نامی اس اے آئی روبوٹ استانی کو میکرلیبز ایجوٹیک کی شراکت سے بنایا گیا ہے اور ممکنہ طور پر اس ریاست اور پورے ملک میں پہلا انسان نما روبوٹ استاد ہے۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ اختراع لادووایل تھنگل چیریٹیبل ٹرسٹ کے ایک منصوبے کے ٹی سی ٹی ہائیر سیکنڈری اسکول میں متعارف کرایا گیا ہے۔ آئرس اٹل ٹِنکرنگ لیب پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ یہ پروجیکٹ 2021 میں این آئی ٹی آئی آیوگ کی جانب سے پیش کیا گیا جس کا مقصد اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا تھا۔

میکرلیبز کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں مختلف زبانیں بولنے والی اس اے آئی استانی کی صلاحیتوں کو دِکھایا گیا ہے۔

آئرس مختلف مضامین سے متعلقہ پیچیدہ سوالات کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کے علاوہ اس میں وائس اسسٹنس (ایسا سافٹ ویئر جو آواز سن کر امور انجام دیتا ہے) اور انٹریکٹیو لرننگ ایکسپیرئنس کی خصوصیات شامل ہے۔ جبکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کے لیے آئرس میں پہیے بھی لگائے گئے ہیں۔

کیرالا کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ اقدام ریاست کے تعلیمی منظرنامے میں واضح تبدیلی ہے۔ آئرس کے اندر مختلف اندازِ تعلیم مہیا کرنے اور طلبا کے لیے تعلیم کو مزید دلچسپ بنا کر پیش کرنے صلاحیت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں