ضلعی فوجداری عدالت نے بلوچ کے مشہور مقدمہ قتل میں مجرم لیاقت حسین کو سزائے موت کا حکم دے دیا
پلندری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سدھنوتی ارباب اعظم خان اور ضلع قاضی سردار محمد عارف خان پر مشتمل ضلعی فوجداری عدالت نے بلوچ کے مشہور مقدمہ قتل میں مجرم لیاقت حسین کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ،جیل سپرنٹنڈٹ کو قانون کیمطابق سزائے مذکور کی تعمیل کا حکم دیدیا گیا۔
تفصیلات کیمطابق ضلعی فوجداری عدالت نے مقدمہ علت نمبر 143/2020تھانہ پولیس بلوچ عنوانی سرکار بنام لیاقت حسین وغیرہ میں ملزم لیاقت حسین ولد خادم حسین قوم وینس راجپوت ساکن پوٹھ بساڑی تحصیل بلوچ ضلع
سدہنوتی کو مجرم قرار دیکر با اثبات جرم(6)APC-337F میں سات سال قید اور پچاس ہزار بطور ضمان کی سزا دی جاتی ہے رقم ضمان مضروب گل بہار کو ادا ہو اور مجرم لیاقت حسین کو با اثبات جرم (2)AA-15 میں مجرم گردانتے ہوئے پانچ سال قید اور تیس ہزار جرمانہ کی سزا دی جاتی ہے عدم ادائیگی جرمانہ مجرم 02 ماہ مزید قید محض برداشت کرے گا۔
ضلعی فوجداری عدالت نے بلوچ کے مشہور مقدمہ قتل میں مجرم لیاقت حسین کو سزائے موت کا حکم دے دیا