بھارت: فیکٹری میں بوائلر دھماکا، 40 مزدور زخمی

0
111

ریاست ہریانہ میں اسپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری کے اندر ڈسٹ کلیکٹر میں بوائلر پھٹنے سے 40 سے زائد کارکن زخمی ہو گئے۔

سول سرجن سریندر یادو نے بتایا کہ ضلع کے ڈھروہیرا کے صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری کے اندر بوائلر دھماکے کے ایک المناک واقعے کے بعد ہم نے ہسپتالوں کو الرٹ کر کے فوری طور پر 10 ایمبولینسیں فیکٹری کی جانب روانہ کردی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 40 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں اور ایک زخمی کی حالت سنگین ہے۔

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد اور مکمل علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں