جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

0
105

جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرنے کے باعث بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ تحصیل برمل کے علاقے راغزائی میں پیش آیا۔

چھت گرنے کے باعث کمرے میں موجود 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے زخمی 10 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں