ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
دھماکے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، چیف انسپکٹر مائنز نے بتایا کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے، کوئلے کی کان سے 8 کانکنوں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس دھماکے کے وقت کان میں 20 کان کن موجود تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق کوئٹہ سے متصل ضلع پشین سے ہے۔
چیف انسپکٹر نے مزید بتایا کہ جاں بحق کان کنوں کی لاشیں آبائی علاقے پشین روانہ کردی گئی ہیں، کان میں دھماکا میتھین گیس کی وجہ سے ہوا ہے۔