بھارت کے ساتھ تجارت کو بحال کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ

0
33

برسلز: پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کے بعد لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارت کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے پاکستان کی تاجر برادری کے مطالبے کا ذکر کیا۔

اسحاق ڈار نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت نے سابقہ حکومت کی خراب پالیسیوں کے بعد پاکستان کو معاشی تباہی سے بچایا جس نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔

ڈار نے کہا کہ اقتصادی سفارت کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے پاس پاکستان کے معاشی مسائل سے نمٹنے کی تمام تر مہارت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں