امریکا پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا، میتھیو ملر

0
47

امریکا نے پاکستان-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہ کرنے کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری کو ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندیوں کے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل پاکستان کے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نےکہا تھا کہ ہم امریکی پابندیوں سے استثنیٰ مانگیں گے، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

پاک-ایران گیس پائپ لائن دونوں ممالک کے درمیان ایک طویل المدتی منصوبہ ہے، اور اسے کئی سالوں سے تاخیر اور فنڈنگ ​​کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ’امریکا کہہ چکا ہے کہ وہ پاکستان اور ایران پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا، ہم ہمیشہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے وہ ہماری پابندیوں کے دائرے میں آنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں اس لیے ہم ہر کسی کو اس پر بہت احتیاط سے غور کرنے کا مشورہ دیں گے‘۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں