تحریک طالبان پاکستان کا شانگلہ حملے سے اظہار لاتعلقی

0
28

تحریکِ طالبان پاکستان نے شانگلہ میں چائنیز قافلے پر ہونے والے خودکش حملے سے اظہار لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز چین کے انجینیئرز کی بس پر ہونے والے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے اہداف روز روشن کی طرح عیاں ہیں ہمارا ہدف ملک پر مسلط سیکیورٹی ادارے اور ان کے آلہ کار ہیں اور گزشتہ روز کے اس کاروائی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

پاکستانی فوج تحریک طالبان پاکستان کے خلاف جنگ میں تنہا رہ گئی ہے اور اپنے لیے نئے جنگی اتحادی ڈھونڈنے کے لیے نت نئے بہانے بنا کر ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں