پاکستانی فوج بلوچستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

0
218

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بی ایس او کے سابق چیئرمین ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطوں کی ماہیکرو بلاگنگ ساہٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک کی طرح ریکوڈک ریلوے ٹریکس اور دیگر سامراجی منصوبے بلوچوں کی لاشوں کے اوپر ہی بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم جانتے ہیں کہ بحیثیت قوم ہم کتنی قیمت ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر اللہ نزر بلوچ نے کہا کہ ایک مسلمہ حقیقت کے طور پر عالمی برادری پہلے ہی اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستانی فوج بلوچستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ وہ کب تک اس نسل کشی کرنے والی فوج کی حمایت کرتے رہیں گے؟

ڈاکٹر نے کہا کہ دیکھیں کیا ہوتا ہے؟ گرچہ ہماری آزادی کی جدوجہد میں کافی وقت لگ سکتا ہے لیکن بلوچ قوم نسل در نسل اپنی آزادی کے لیے لڑے گی۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہ ہم سامراجی طاقتوں کو اپنے وسائل کو لوٹنے اور اپنی آبادی کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں