میران شاہ کے علاقے تپی میں ناملوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے صدرمقام میران شاہ کے گاؤں تپی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار طارق خان جاں بحق ہوگیا۔
پاکستانی فوج اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں شدّت نظر آرہی ہے اور روزآنہ کی بنیاد پر دھماکے اور حملے ہورہے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے اور وزیرستان سمیت پورے بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملے اس بات کہ ثبوت ہیں کہ لوگ فورسز سے کس قدر تنگ ہیں اور ان کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے سے بڑھ کے اب ہتھیار اٹھا لیا ہے اور مسلح جدوجھد شروع کردی ہے۔