بلوچستان: مستونگ میں پاکستانی فورسز کو ایک اور حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

0
52

بلوچستان سے موصول شدہ اطلاعات کے مطابق مستونگ میں پاکستانی فورسز پر ایک اور شدید حمله ہوا ہے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک بار پھر پاکستانی فورسز پر حملہ۔

حملہ آج صبح اس وقت ہوا جب پاکستانی فورسز گاڑیوں میں مستونگ کے علاقے مرو میں پاکستانی فورسز پر کل ہونے والے حملے کے شواھد اکھٹے کر رہے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستانی فورسز کم و بیش تین گاڑیوں میں تھے اور فوجی اہلکاروں پر گھاٹ لگا کر اس وقت حمله کیا گیا اور نشانہ بنایا جب وہ معائنہ کرنے میں مصروف تھے۔

اطلاعات کے مطابق شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی۔

یاد رہے پاکستانی فورسز سے تسلسل سے حملے ہوں رہے ہیں اور گزشتہ روز کا حملہ بھی اسی تسلسل کی ایک کڑی تھی۔ گزشتہ روز کے حملےکی زمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی جس میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ بلوچستان لبریشن آرمی کی طرف سے مزید حملوں کی بھی دھمکی دی گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں