بلوچستان میں حملے، نو مزدوروں سمیت گیارہ ہلاک

0
157

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے جمعہ کی شب ضلع نوشکی میں ایک مسافر بس کو روک کر اس میں سوار لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مزدوروں کو اغوا کر کے بعد میں ہلاک کردیا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کی کارروائیوں میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مزدورں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ان حملوں میں ملوث مشتبہ علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق چھ مسلح افراد نے جمعہ کی شب ضلع نوشکی میں ایک مسافر بس کو روک کر اس میں سوار لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔

‏بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسافر بسوں سے شناخت کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 11 افراد کو بے دردی سے ہلاک کردیے۔ پولیس کےمطابق 5 مسافر زخمی ہے۔ مسافروں کا تعلق منڈی بہاِؤالدین اور دیگر اضلاع سے بتایا جاتا ہے۔ مسافروں کے پاس پاسپورٹ بھی تھے اور وہ روزگار کی تلاش میں ایران جا رہے تھے۔ پنجابی شناخت پر مارے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں