ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں نواتیم فضائی اڈے کو شدید نقصان

0
22

ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں میں صیہونی حکومت کے نواتیم فضائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل حملے سے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع “نواتیم ” فوجی اڈے کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔

المیادین نیوز چینل نے اسرائیلی حکومت کی فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں اور ان علاقوں میں دھماکوں کے بعد آگ لگنے کی متعدد تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل پر حملے میں 185 ڈرونز، 36 کروز میزائل اور 110 زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا ہے ۔

نواتیم فضائی اڈہ مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں صحرائے النقب میں واقع ہے۔ یہ اڈہ اسرائیلی حکومت کے جدید ترین F-35 لڑاکا طیاروں کا مرکزی ہیڈ کوارٹر ہے اور ان طیاروں کو اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد حاصل کیا ہے۔”گلوبل ٹائمز چائنا” اخبار نے بھی اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کے فوجی ردعمل کو سوچا سمجھا اور اسٹریٹجک قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز نے اپنے مقررہ اہداف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں