ایران کا اسرائیل پر حملہ اور علاقائی جنگ کے امکانات

0
66

اسرائیل پر ایران کا بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ، اسرائیل پر ایرانی ڈرون حملہ، تہران کے وقت کے مطابق ہفتہ کے آخری گھنٹوں میں شروع ہوا۔

ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل نے اسرائیل کے چینل بارہ کو بتایا کہ ایرانی ڈرون بیس کلو گرام کے بارودی مواد سے لیس تھے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف “وعدہ صادق” کے نام سے آپریشن کا آغاز کردیا، پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ “وعدہ صادق” آپریشن کے دوران اس نے درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے اسرائیل کو نشانہ بنایا اور یہ کارروائی، اسرائیلی جرائم کی سزا کا حصہ ہے۔

ایک اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل بڑے پیمانے پر ایرانی ڈرون حملوں کی زد میں ہے اور یہ ایران کا اسرائیل پر پہلا براہ راست حملہ ہے۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پناہ گاہوں میں چلے جانا چاہیے، خطرے کے سائرن، اسرائیل پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کے بعد پورے اسرائیل میں سنائی دیئے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی جولان کی پہاڑیوں، جنوبی اسرائیل کے علاقے ناواتیم، ڈیمونا اور ایلات کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک پناہ گاہوں کے قریب رہیں

امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے صدر بائیڈن کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری حمایت فولادی عزم کی حامل ہے- امریکہ اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ایران کے خطرات کے مقابلے میں اسرائیل کی مدد کرے گا

اب دیکھنا یہ ہے کہ ایران کیا کرے گا خطے کے ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک کے بہت سی دارالحکومتوں کے حکام دم بخود نظارہ گر ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ ایران آئندہ دنوں میں کیا کرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں