ایران: صدر ایران ابراہیم رئیسی کل سے تین روزہ دورے پراسلام آباد جائيں گے

0
105

پاکستان کے سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے صدر اور ان کا وفد نور خان ایئربیس سے نجی ہوٹل پہنچے گا، اور پھر باضابطہ استقبال کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی- وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکا استقبال کریں گے، اور مہمان ایرانی صدر کو گارڈآف آنر پیش کیاجائےگا۔

ان ذرائع کے مطابق ڈاکٹرابراہیم رئیسی اور صدر آصف زرداری کی بھی ملاقات ہوگی- پاکستان اور ایران مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر بھی دستخط بھی کریں گے- صدر ایران دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفد میں خارجہ و داخلہ امور سمیت اہم ترین وزراشامل ہوں گے، پاکستان اور ایران کی قیادت کے وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے- پاکستان ایران گیس پائپ لائن اور باہمی تجارت کے فروغ سمیت علاقائی وعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا- مسئلہ فلسطین وغزہ سے متعلق مسائل بھی زیربحث آئیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں