نصیر آباد میں باپ (پارٹی) کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کا کہنا ہے کہ نوتال مرکزی شاہراہ پر ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، نوابزادہ خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھے۔
واقعے کے محرکات اب تک معلوم نہیں ہوسکے۔