گوادر: بلوچ راجی مچی، فورسز اور شرکا میں تصادم، متعدد زخمی و گرفتار

0
64

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام گوادر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے بلوچ راجی مچی میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ یکہتی کمیٹی کی جانب سے 28جولائی کو بلوچ راجی مچی کا انعقاد گوادر کے مشہور شاہراہ پدی زر میرین ڈرائیو پر ہزاروں لوگوں کا اجتماع منعقد کیا گیا۔

بلوچ راجی مچی میں ایک اندازے کے مطابق ہزاروں مرد اور خواتین نے شرکت کی۔ گوادر کے مشہور میرین ڈرائیو پر ہر طرف لوگ ہی لوگ نظر آرہے تھے، بلوچ راجی مچی میں اندرون بلوچستان سمیت کوہ سلیمان ،نصیر آباد اور کراچی سندھ سے بھی سیکڑوں لوگ شریک تھے۔

بلوچ راجی مچی کے لیے کراچی اور نوشکی سے آنے والے قافلوں کو پسنی زیروپوائنٹ اور تلار چیک پوسٹ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روکا گیا جبکہ پورے مکران ڈویژن میں موبائل سروس بند اور پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم بند کردیا گیا۔

مکران کوسٹل ہائی وے اور سی پیک روڈ ایم ایٹ شاہراہ پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی۔ اتوار کی صبح میرین ڈرائیو پر بلوچ راجی مچی کے لیے جمع ہونے والے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے جس سے متعدد لوگ زخمی ہوگئے جبکہ اس موقع پر بیس کے قریب لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں