اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، تہران اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی آوازیں

0
14

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ تہران کے مغربی علاقے میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں اور خمینی ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دمشق اور ہومز کے علاقوں میں بھی زور دار دھماکے ہوئے ہیں اور شامی فضائیہ میزائل حملے ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ عراق کے صوبوں دیالہ اور صلاح الدین میں بھی دھماکوں کی آوازیں رپورٹ کی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق، یہ کارروائی ایران کی جانب سے حملوں کے جواب میں کی گئی، جس میں ایران کے کئی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی اور ایک عمارت سے دس افراد کو نکالا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے حالیہ دنوں میں بیان دیا تھا کہ اسرائیل کے دشمنوں کو کسی بھی حملے کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ تہران میں سنی جانے والی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں، اور مہرآباد اور امام خمینی ایئرپورٹ پر صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ ایران کی نیم سرکاری ایجنسی فارس نے اطلاع دی کہ اسرائیل نے تہران کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں واقع کئی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

امریکا نے اسرائیل کے ایران پر حملوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکا کا ان حملوں میں کوئی کردار نہیں، تاہم وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی حملے کو دفاعی اقدام قرار دیا، جسے اسرائیل نے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں انجام دیا۔

یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کیے تھے، جن کی اسرائیلی حکام نے تصدیق کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں