بھارت آسٹر یلیا کے ساتھ تجارت اور تعلقات کو بڑھانے کیلئے پُر عزم

0
4

خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے گا ، بھارت کا موقوف واضح
عالمی برادری ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اکٹھے ہو جائیں/ راجناتھ سنگھ

نئی دہلی //اس بات پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اکٹھے ہو جائیں۔نما ہندہ کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آسٹریلیا کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران 9 اکتوبر 2025 کو کینبرا میں آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس کے ساتھ وسیع پیمانے پر دو طرفہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات بھارت آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوئی، جس میں دونوں فریقوں نے فوجی مشقوں، سمندری سلامتی، دفاعی صنعت کے تعاون اور سائنس و ٹیکنالوجی میں مشترکہ تحقیق سمیت وسیع پیمانے پر دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔میٹنگ کے دوران راجناتھ سنگھ نے دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان کے موقف کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتی، دہشت گردی اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتی اور پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کام کرے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے مختصر طور پر میٹنگ میں شرکت کی اور راجناتھ سنگھ کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر دفاع نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مبارکباد بھی پیش کی اورجناب البانیز کو مئی 2025 میں ان کی زبردست انتخابی جیت پر مبارکباد دی۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے ہندوستان کی قابل ذکر اقتصادی پیش رفت کی تعریف کی، خاص طور پر دفاع، سائبر سیکورٹی اور آئی ٹی کے شعبوں میں۔ انہوں نے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے میں ہندوستان کی کامیابی کو بھی سراہا۔میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا، جس میں بڑھتی ہوئی گہرائی اور باہمی اعتماد پر زور دیا گیا جو کہ ہندوستان آسٹریلیا دفاعی شراکت داری کی وضاحت کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں