چین کا بھارتی سرحد کے قریب دنیا کا سب سے بڑا ڈیم بنانے کا منصوبہ

0
94

چین نے ہمالیہ کے دامن میں بھارتی سرحد سے محض 30 کلو میٹر دور دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی ڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

دوسری جانب آبی وسائل کو سنبھالنے کے انچارج بھارت کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ وہ برہم پتھرا میں 10 گیگا واٹ منصوبے کے تعمیر کے ساتھ جواب دیں گے۔

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں چین کے سرکاری میڈیا نے تبت خودمختار خطے(ٹی اے آر)میں یارلنگ سانگپو دریا پر 60 گیگاواٹ میگا ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ شیئر کیا تھا۔

2060 تک کاربن فری کا مقصد لیے بیجنگ نے تبت میں پن بجلی منصوبوں پر اپنی کوششیں دگنا کردی ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپ اور ماحولیاتی ماہرین نے پن بجلی کے منصوبوں پر تنقید کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں