مقبوضہ بلوچستان : فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والےبہادر علیزئی کے خاندان والوں کا احتجاج

0
177

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے لوگوں کے اغوا کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے گذشتہ روز جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے سرکاری ملازم بہادر علیزئی کے گمشدگی کے خلاف لواحقین کا دھرنا جاری ہے۔

گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ بروری روڈ سے بہادر علیزئی کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

بہادر علیزئی کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے گذشتہ روز سے کوئٹہ بائی پاس پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔ مظاہرین نے رات بھی روڈ پر دھرنا دیکر گزارا۔

لاپتہ بہادر علیزئی کے لواحقین کے مطابق بہادر علیزئی کو ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔ انہوں نے بہادر علیزئی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ کوئٹہ بائی پاس دھرنے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان و رہنماء بھی شریک ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں