مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج کی تشدد سے بلوچ نوجوان جاں بحق

0
107

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج نے زیر حراست نوجوان کو قتل کر دیا ہے

ضلع کیچ کے علاقے کونشکلات سے حراست میں لیے گئے سترہ سالہ جبری لاپتہ نوجوان گہرام ولد نادل سکنہ کونشکلات تحصیل تمپ کو پاکستانی فوجی اہلکاروں نے دوران حراست تشدد کرکے قتل کردیا۔

فوجی اہلکاروں نے آج صبح گہرام ولد نادل کے لواحقین کو فون کرکے انھیں اطلاع دی کہ گذشتہ رات گہرام کی موت واقع ہوچکی ہے اور انھیں لاش لے جانے کو کہا لیکن ان کے اہل خانہ کے کیمپ جانے سے پہلے لیویز فورس کے اہلکاروں نے فوجی تشدد سے جابحق ہونے والے نوجوان کی لاش گھر پہنچائی۔

منگل کی صبح (آج) 11بجکر چالیس منٹ پر ان کی لاش کو گھر والوں کی تحویل میں دینے کے بعد پاکستانی فوج نے مقتول نوجوان کے گاؤں کونشکلات کو گھیرے میں لے لیا تاکہ ممکنہ عوامی ردعمل کو کنٹرول کیا جاسکے۔

گہرام ولد نادل کو دیگر تین افراد عبداللہ ولد ماسٹر حسین علی، ستار ولد الہی بخش اور سہراب ولد رحیم بخش کے سمیت 12 جون کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا گیا تھا ان کے ساتھ حراست میں لیے گئے دیگر تینوں افراد تاحال جبری لاپتہ ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گہرام ولد نادل پر تشدد کے ساتھ انھیں انجکشن بھی لگائے گئے ہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکتی کیونکہ پاکستانی فوج نے لاش کی پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں