پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں مسلح افراد نے فورسز پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا، حملے کی تصدیق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کردی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے مسلح افراد نے ضلع باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی شناخت سپاہی جمال جو چترال کا رہائشی ہے اور سپاہی ایاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا آج اتوار کے روز باجوڑ ایجنسی کی تحصیل چمرکنڈ کے علاقے مٹاک سر میں تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے فوجی پوسٹ پر گوریلہ حملہ کیا جس میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ـ