مقبوضہ بلوچستان :وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز انسانی حقوق کے عالمی دن پر کراچی میں سیمنار کرئے گی

0
173

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی طرف سے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے 10 دسمبر کو کراچی میں سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ا س سیمنار کو حتمی شکل دینے کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی وی بی ایم پی کے ساتھ معاونت کریں گے۔ 

اس حوالے سے ماما قدیر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا بلوچ سرزمین میں انسانی حقوق کا معاملہ بحران کی طرف جا چکا ہے جس میں بلوچ فرزندوں کو جبری لاپتہ کرنا ، ماورائے قانون حراست میں رکھنا، مسخ شدہ لاشوں کا ملنا، اجتماعی قبروں کا دریافت ہونا اور سی ٹی ڈی کے غیر آئینی اور غیر قانونی چھاپے جس میں چادر وچار دیواری کے تقدس کی پامالی سنگین شکل اختیار کر چکی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں