ایران اپنی سرزمین پر القاعدہ اور داعش کے قیادت کو پناہ دے رہا ہے، امریکا

0
147

القاعدہ تنظیم ابھی تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ خطرناک اور دہشت گرد سرگرمیوں کی حامل تنظیم ہے۔ یہ بات سمندر پار انسداد دہشت گردی کی امریکی کوششوں کے حوالے سے جاری سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ القاعدہ اور داعش کی قیادت کو اپنی سرزمین پر پناہ دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور اس کے شراکت داروں کی جانب سے 2010ء میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کیے گئے اقدامات کے باجود دہشت گردی دنیا بھر میں جغرافیائی طور پر سب سے زیادہ پھیل جانے والا خطرہ بن گئی۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ القاعدہ نے بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطی اور افریقا میں اپنا وجود مضبوط بنایا ہے۔

البتہ دہشت گردی سے مربوط ایران کی سرگرمیاں 2020ء میں بھی جاری رہیں۔ ان میں حزب اللہ اور غزہ کی پٹی میں تخریب کار جماعتوں کے علاوہ عراق اور شام میں لڑنے والی دہشت گرد تنظیموں کی سپورٹ شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی حزب اللہ ابھی تک دہشت گردی میں ایران کی سب سے خطرناک شراکت دار کی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ لبنان میں سب سے طاقت ور دہشت گرد جماعت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں