راشد بلوچ کی بازیابی کیلئے بلوچ ڈائسپورا کے اکابرین آوازا ٹھائیں، والدہ کی اپیل

0
254

متحدہ عرب امارات سے جبری لاپتہ اور پاکستان میں غیر قانونی منتقل کے بعد تین سال سے جبری حراست میں بلوچ ایکٹیوسٹ راشد حسین کی والدہ بلوچ ڈائسپورا کے اکابرین، بلوچ سیاسی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کر رہے ہیں کہ انکے بیٹے راشد حسین کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں۔

وہ کہ رہ رہی ہیں کہ یہاں (پاکستان) راشد کے کیس کی کوئی سنوائی ہی نہیں ہو رہی ہے نا ہمیں کوئی سنتا ہے نا انصاف دلاتا ہے، باہری دنیا میں بیٹھے بلوچ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں کے سامنے جا کر احتجاج کریں اور ان سے جواب طلبی کریں کہ اس نے راشد کو کس جرم کی بنا پر غیر قانونی حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔

واضع رہے کہ ہیومنٹی انٹرنیشنل کے مطابق 26 دسمبر 2018 کو اماراتی سیکورٹی فورسز نے پاکستانی شہری راشد حسین بلوچ کو بغیر وارنٹ گرفتاری کے حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

اماراتی حکام نے اس کے مقام، گرفتاری کی کوئی وجہ یا اس کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

اس بات کے قوی اشارے ملے ہیں کہ اماراتی حکام راشد حسین کو ملک بدر کرنے یا ماورائے عدالت پاکستان بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جہاں وہ امارات جانے سے قبل بلوچ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس خوف کی وجہ ہے کہ اگر اسے زبردستی پاکستان واپس لایا گیا تو اس کی جان کو خطرہ ہو گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں