افغانستان:کابل میں طالبان فورسز کا بلوچ مہاجرین پر کریک ڈاؤن 24 مہاجرین گرفتار

0
96

طالبان حکومت نے کابل میں بلوچ مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 24 بلوچ مہاجرین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آج صبح چار بجے بلوچ مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔اس کریک ڈاؤن میں طالبان کے ماتحت پولیس کے علاوہ دیگر سادہ لباس افراد بھی شامل ہیں ،کابل کے علاقے حوزہ پنجم کوچہ کالامیں مقیم بلوچ مہاجرین میں اکثرمردحضرات جن کی تعداد دو درجن سے زائدہے کو طالبان کی طرف سے گرفتارکیاگیاہے ۔گھروں پرچھاپے کے دوران خواتین اور بچوں کو تکلیف پہنچائی گئی اور یہاں سے نکل جانے کی دھمکی بھی دی گئی ۔

واضح رہے کہ ان میں کچھ افراد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین میں رجسٹرڈ ہیں اوربقیہ رجسٹریشن کے لیے عرضی دے چکے ہیں ۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری دلمراد بلوچ نے ہم سے بات کرتے ہوئے کہاہمیں بلوچ مہاجرین کی گرفتاری اور نامعلوم مقام منتقلی پر گہری تشویش ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہمیں قوی امید ہے کہ طالبان حکومت افغان روایات اورعالمی سطح پر مہاجرین کے طے شدہ حقوق کااحترام کرکے بلوچ مہاجرین کو فوری رہا کرئے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں