پاکستان کے راجدانی اسلام آباد میں بلوچ طلباء کی جانب سے جبری گمشدگی کے شکار ساتھی طالب علم حفیظ بلوچ و دیگر کی باحفاظت بازیابی کے لئے احتجاجی کیمپ پانچویں روز جاری رہا، جبکہ طلباء کی جانب سے لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-
تفصیلات کے مطابق بلوچ طلباء کونسل اسلام آباد کی جانب سے احتجاجی کیمپ اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے آج بھی جاری رہا جس میں مختلف طلباء تنظیموں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے شرکت کی، طلباء لاپتہ ساتھی طالب علم حفیظ بلوچ و دیگر کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج پر بیٹھے ہیں
دوسری جانب حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف لاہور میں بلوچ طلبائکونسل کی جانب سے آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ طلباء ے ایک ریلی بھی منعقد کی جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات اور دیگر سیاسی و انسانی حقوق کی تنظیموں کے ارکان شریک ہوئیں -لاہور مظاہرین نے بلوچستان میں آئے روز ریاستی فورسز کی جانب سے گمشدگیوں اور جبری گمشدگی کے شکار طلباء کی عدم بازیابی و اسلام آباد میں بلوچ طلباء پر تشدد اور پولیس ایف آئی آر کی مذمت کی
یاد رہے حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ گذشتہ کئی روز سے جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے اسلام میں احتجاج کرنے پر بلوچ طلباء سمیت 200 طلباء اور احتجاج میں موجود صحافی اسد طور اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے