مقبوضہ بلوچستان:فورسز کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

0
65

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع واشک میں ہفتے کے روز پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے

تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کے علاقے ناگ میں فورسز نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا جان بحق افراد کی شناخت ٹوبہ کے رہائشی عوض بلوچ ولد امام بخش، الیاس ولد بشیر اور اکبر ولد دوستا کے ناموں سے ہوئی ہے۔یاد رہے کہ ضلع واشک کے علاقے ٹوبہ میں مقامی آبادی کا گھیراؤ اور انہیں نقل و حرکت سے متعلق پابندی کا سامنا تھا۔

بلوچ قوم پرست حلقوں کی جانب سے گزشتہ کئی مہینوں سے یہ شکایت موصول ہورہی تھی کہ ٹوبہ کے علاقے میں پاکستانی فورسز نے مقامی آبادی میں آپریشن تیز کردی ہے اور اس سلسلے میں مقامی خواتین نے بھی احتجاج کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں