کشمیر: کولگام میں حزب المجاہدین کا دہشت گرد ہلاک

0
187

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھانڈے پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک دہشت گردمارا گیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے اس بارے میں تازہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کولگام میں کالعدم دہشت گردتنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ایک دہشت گردمارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے کولگام کے کھانڈے پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مذکورہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی بدنام زمانہ خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی جانب سے کشمیر میں مداخلت میں تیزی آئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں