پاکستان:کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف 20 گھنٹے سے احتجاج، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

0
100

پاکستان کے صوبے سندھ کے راجدانی کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، ماڑی پور روڈ پر بیس گھنٹے طویل احتجاج کے سبب سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں، آئی سی آئی پل،جناح برج نیٹی جیٹی پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب بھی 65 فیصد تک پہنچ گیا۔ کئی علاقوں میں بجلی کیطویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ ماڑی پوڑ روڈ، آئی سی آئی پل، ایم ٹی خان روڈ اور نشتر روڈ سمیتدیگر جگہوں پر طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کے الیکٹرک کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو شکایات کرنیکے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

ماڑی پور روڈ پر گزشتہ روز سے بجلی بندش کیخلاف احتجاج پر پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی۔پولیس نے مظاہرین کو شاہراہ کھولنے کیلئے مہلت دے دی، عوام کا موقف ہے کہ کے الیکٹرک حکام یا وزیراعلی سے بات چیت تک مظاہرہختم نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں