مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے چار افراد جبری طور پر لاپتہ

0
58

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز نے چار نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔مقامی ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات تقریباً ڈھائی بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مارکر کھڈکوچہ کے قبائلی رہنماء و زمیندار حاجی میر جان محمد شاہوانی کے دو نوجوان بیٹے عطااللہ شاہوانی اور عبیداللہ شاہوانیاور ان کے دو کزن مجیب الرحمن شاہوانی اور عبدالخالق شاہوانی کو اٹھا کر نامعلوم مقام منتقل کردیئے۔

مذکورہ نوجوان تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعے پر تاحال ضلعی حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ نوجوانوں کی ماورائے آئین گرفتاری پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں