کھرمنگ؛ سادات گوھری پر رات کے اندھیرے میں پولیس کی کاروائی، رات گئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔
عوام اپنی زمینوں کی حفاظت پر معمور تھے لیکن انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے رات کے آخری پہر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرکے پر امن لوگوں کو خوف و حراس میں مبتلا کردیا.۔متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔کئی افراد کو پولیس گرفتار کرکے لے گئے۔
گوھری تھنگ سادات گوھری کی آبائی چراگاہ ہے۔جس پر مبینہ ضلعی انتظامیہ نے زبردستی ڈی سی آفس،ہسپتال اور گندم ڈپو کے لیئے زمین لی ہے اور اب باقی ماندہ زمینوں پر بھی قبضہ کرنے پہ تلے ہوئے ہیں۔
گوھری عوام کا مطالبہ ہے کہ سادات گوھری نے مفاد عامہ میں ضلعی انتظامیہ کو مختلف محکموں کے لیئے زمین فراہم کی ہے اور باقی ماندہ زمینوں پر گوھری والوں کا حق ہے۔
اگر سرکار کو مذید زمینیں چاہئیے تو دیگر موضع جات میں جا کے تلاش کرے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ نہتے سادات پر زمین تنگ کرنا کہاں کا انصاف ہے۔
مادھوپور والوں نے ہیڈکوارٹر کی تعمیر کے حق میں دھرنا دے کر گوھری تھنگ پر اپنا قانونی اور اخلاقی حق کھودیا ہے۔
مادھوپور والے اب دوبارہ انتظامیہ سے مل کر باقی ماندہ زمینوں کو بھی سرکار کے حوالے کرنا چاہتے ہیں جو کہ ہم کبھی نہیں ہونے دینگے۔
اصل وارث اور حقدار زمینوں کی حفاظت کرتے ہیں جبکہ دیگر لوگ زمین کو دوسروں کے حوالے کرنے کے لیئے سازشیں کرتے ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مادھوپور کیپولیس میں موجود اہلکار معاملات کو مزید خراب کر رہے ہیں۔