پاکستانی زیر قبضہ کشمیر: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویڑن کے 4اضلاع کی ووٹنگ مکمل

0
60

پاکستانی زیر قبضہ نام نہاد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویڑن کے 4اضلاع پونچھ، سدھنوتی، باغ اور حویلی کی 87یونین کونسلز اور 787وارڈز کیلئے پولنگ ہوئی.۔انتخابی نتائج کے مطابق تحریک انصاف30یونین کونسل،ن لیگ20پیپلز پارٹی13،مسلم کانفرنس 4،جے کے پی پی4،جے یو آئی ایک،6نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ حلقہ عباسپور کی 9یونین کونسلز میں سے 7کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 3، مسلم لیگ ن 3 اور پیپلزپارٹی 1یونین کونسل میں کامیاب ہوئی ہے، حلقہ ہجیرہ کی 7یونین کونسلز میں سے 6کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 3، پیپلزپارٹی 2 اور 1 آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ حلقہ پاچھیوٹ کی 8یونین کونسلز میں سے 4پر جے کے پی پی، 3پر پی ٹی آئی اور 1پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی ہے۔ حلقہ علی سوجل کی 4یونین کونسلز میں سے 3 پیپلزپارٹی، 1پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی جبکہ علی سوجل کی ٹاؤن کمیٹی کھائی گلہ کی 11وارڈ میں سے پی ٹی آئی 3، جے کے پی پی 1، پیپلزپارٹی 3، ن لیگ 1 اور 2پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ضلع باغ میں میونسپل کارپوریشن باغ کی 15وارڈ میں سے پی ٹی آئی 11، پیپلزپارٹی 2، مسلم کانفرنس 1 اور 1پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے انتخابی حلقہ وسطی باغ کی 9یونین کونسلز میں سے 6کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف 5 اور 1پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے،3یونین کونسلز کے نتائج آنے باقی ہیں۔ حلقہ دھیرکوٹ کی 10یونین کونسلز میں سے مسلم کانفرنس نے 4، مسلم لیگ 2، پی ٹی آئی 1 اور 3آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ضلع سدھنوتی کے حلقہ پلندری کی 9یونین کونسلز میں پی ٹی آئی 5 آزاد امیدوار 1، جے یو آئی 1 اور 2کے نتائج آنے باقی ہیں۔ ٹاؤن کمیٹی پلندری کی 8وارڈز میں سے پی ٹی آئی 4، مسلم لیگ ن 1، 2پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ حلقہ بلوچ کی 9یونین کونسلز میں سے پی ٹی آئی 5 اور مسلم لیگ ن 4پر کامیاب ہوئی ہے۔ ضلع حویلی کی 12یونین کونسلز میں سے 11کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 5، پیپلزپارٹی 5 اور پی ٹی آئی 1نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں