جموں و کشمیر میں دوران جھڑپ 4 دہشت گرد ہلاک

0
55

سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر میں 28 دسمبر بدھ کے روز تصادم کے دوران کم از کم4 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔ فوج کے مطابق جموں سری نگر کی قومی شاہراہ کے پاس سدھرا بائی پاس کے علاقے میں صبح شدید دھند کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

فورسز کے مطابق بعض افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے اور اس کے بعد ہی صورت حال واضح ہو سکتی ہے۔ فورسز کے مطابق شدت پسند ایک ٹرک میں سوار ہو کر جموں سے وادی کشمیر کی جانب بڑھ رہے تھے، تبھی سیکورٹی فورسز نے ان کا تعاقب شروع کیا اور جب گاڑی روک کر ٹرک کی تلاشی شروع کی گئی تو شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

جموں کشمیر کے پولیس سربراہ کا کہنا تھا: ”کشمیر کی طرف بڑھنے والے ٹرک میں مشکوک حرکت دیکھی گئی۔ اس کا پیچھا کیا گیا اور سدھرا چیک پوائنٹ کے پاس اسے روکا گیا۔ تاہم اس کا ڈرائیور پیشاب کے بہانے وہاں سے فرار ہو گیا۔”

پولیس سربراہ کے مطابق ٹرک کی تلاشی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا اور اسی دوران ٹرک میں آگ لگ گئی اور شدت پسند ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ”شدت پسندوں کی شناخت اور ان کی کس گروپ سے وابستگی تھی، ابھی اس کا انتظار ہے۔”

اطلاعات کے مطابق شدید فائرنگ کا تبادلہ تقریبا ً45 منٹ تک جاری رہا جس کے دوران بظاہر بعض دستی بم بھی پھینکے گئے اور متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ٹرک سے دھواں اْٹھتا ہوا دیکھا گیا جو کہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں