پاکستان:پنجاب کے علاوہ دیگر علاقوں میں آٹے کی قیمت آسمان کو چھو گئی

0
140

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاوہ دیگر علاقوں میں آٹے قیمتیں آسمان کو چھو گئی ہیں۔ہمارے نمائندے کے مطابق آٹے قیمت بلوچستان میں سب سے مہنگی ہو گئی ہے۔اسی طرح دوسرے نمبر پر پاکستانی مقبوضہ کشمیر،خیبر پختونخواہ،سندھ آتے ہیں جبکہ پنجاب میں آٹا بدستور سستا ہے۔

پنجاب میں بیس کلو آٹے کی قیمت1200 سو ہے۔

بلوچستان میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2800 سے 3200تک پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔بحران کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 سے 3200روپے تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ خوراک حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گندم کا صرف 10 ہزار بوریوں کا اسٹاک باقی رہ گیا ہے۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں آٹے کی کلو تھیلے کی قیمت 2400 سے2600 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ خیبرپختونخواہ اور سندھ میں دو ہزار ہے۔

پاکستان میں روز مرہ کی ضرریات اشیاء کی بڑھتی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی ہیں جس سے عام عوام فاقہ و خودکشی پر مجبور ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں