مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز کی جارحیت جاری4 افراد لاپتہ انقلابی گلوکار کے والدپر تشدد

0
47

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ تمپ ،کونشکلات میں گذشتہ شب فورسز نے عطاء اللہ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارکر لوٹ مار کی اور خواتین و بچوں کو تشدد بناکر عطاء اللہ کے جوانسال بیٹے اسرار کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا۔ اس طرح میرین داد نامی شخص کے گھر پر بھی چھاپہ مارکر اس کے بیٹے جلال کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔
پاکستانی فورسز نے انقلابی گلوکار منہاج مختار کے والد کے گھر پر بھی چھاپہ مار کر گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں چھوڑ دیا، جبکہ گھروں میں موجود موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ منہاج مختار کے گھر پر اس سے قبل بھی فورسز کی جانب سے متعدد بار چھاپے مارے جاچکے ہیں اور گھروں کو جلایا بھی گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد گاڑی سواروں نے دو افراد کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔لاپتہ ہونے والوں کی شناخت عطاء اللہ ولد حاجی عبدالقادر اور پذیر ولد شمبے سکنہ پروم گواش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں